افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جن کے نتیجے میں طالبان کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کے گورنر آفس اور ایک سکیورٹی چوکی کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 طالبان اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔مزاحمتی تنظیم گرین ٹرینڈ نے بھی تخار کے ضلع چہ آب میں طالبان کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق رہائشی عمارت پر حملے کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان مخالف مسلح سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین اسے مخالف گروہوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون، بہتر جنگی صلاحیت اور منظم منصوبہ بندی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔