عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی رکن منتخب، مسلم خواتین ارکان کی تعداد 5 ہوگئی

عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی رکن منتخب، مسلم خواتین ارکان کی تعداد 5 ہوگئی

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیموکریٹ امیدوار اور ریاستی سینیٹر عائشہ وہاب نے خصوصی انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے امریکی کانگریس کی نشست جیت لی۔عائشہ وہاب نے کیلیفورنیا کے ایسٹ بے ڈسٹرکٹ میں سابق رکن کانگریس ایرک سویل کی خالی کردہ نشست پر ریپبلکن امیدوار میلیسا ہرنانڈیز کو شکست دی۔ 95 فیصد ووٹوں کی گنتی تک وہ اپنی حریف پر 6 فیصد سے زائد برتری حاصل کرچکی تھیں۔کامیابی کے بعد عائشہ وہاب نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گی، جبکہ رضاعی نگہداشت سے کانگریس تک ان کا سفر امریکی خواب کی مثال ہے۔ان کی کامیابی کے بعد امریکی کانگریس میں مسلم خواتین ارکان کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔