27 ستمبر کی تحریک میں 20 لاکھ افراد نکلیں گے: سہیل آفریدی

27 ستمبر کی تحریک میں 20 لاکھ افراد نکلیں گے: سہیل آفریدی

Aug 15, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ضلع نوشہرہ کے علاقے سپین خاک میں پودا لگا کر میگا شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کی تحریک کامیابی کی نوید ثابت ہوگی اور اس روز 20 لاکھ افراد باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انہیں نہ ڈرا سکتا ہے اور نہ خرید سکتا ہے۔قانون کی بالادستی تک تحریک جاری رہے گی: وزیراعلی ٰوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپین خاک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور سرسبز، شاداب اور ماحولیاتی طور پر محفوظ صوبے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی تحریک قانون کی بالادستی اور آئین کی عمل داری کے قیام تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کی تحریک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی اور عوام بڑی تعداد میں اس کا حصہ بنیں گے۔نوشہرہ میں 6 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے پشاور ریوالڈیشن پروجیکٹ کے تحت نوشہرہ کے علاقے سپین خاک میں 6 لاکھ پودے لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ان کے مطابق یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شجرکاری سے صوبے میں سبزے میں اضافہ ہوگا جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔شجرکاری سے معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گےسہیل آفریدی نے کہا کہ شجرکاری منصوبے سے ماحولیاتی فوائد کے ساتھ معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ ان کے مطابق پشاور ریوالڈیشن پروجیکٹ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور شجرکاری کو فروغ دینا ہے۔تقریب سے ماحولیاتی آلودگی کے مشیر منصور علی غازی اور مینا خان نے بھی خطاب کیا۔