زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، 2 زخمی

زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، 2 زخمی

Aug 15, 2026|ویب ڈیسک

زیارت( اباسین خبر) بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ میں مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد موٹر سائیکلوں پر سفر کر رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ان پر فائرنگ کردی۔ حملے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ کے واقعے میں دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سنجاوی سے بتایا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔سیکیورٹی حکام نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی بھی شروع کردی ہے۔