جنڈولہ میں ہوٹل پر فائرنگ، سابق امن کمیٹی کے 2 افراد قتل
Aug 15, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر) جنڈولہ شہر کے ایک ہوٹل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق امن کمیٹی کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین حکومتی حمایت یافتہ سابق امن کمیٹی کے ارکان تھے۔ مقتولین کی شناخت عزیز الرحمٰن اور محمد گل عرف سنگری کے نام سے ہوئی ہے، جو امن کمیٹی کے سربراہ نصراللہ کے بھائی بتائے جاتے ہیں۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔