اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو جوائن کرلیا۔گزشتہ روز فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں ففٹی اسکور کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے رضوان کے 20 ففٹیز کے ریکارڈ میں برابری کرلی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 ففٹیز اسکور کرچکے ہیں۔ریکارڈ کے مطابق، پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے تک رسائی حاصل کی ہے۔ شعیب ملک 15 ففٹیز کے ساتھ، جبکہ کولن منرو نے 13 ففٹیز اسکور کی ہیں۔
فخر زمان نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کی برابری کرلی
7