وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلا میں انسانی فضلہ، پیشاب اور قے کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک انوکھا چیلنج شروع کیا ہے اور اس مسئلے کا حل پیش کرنے والے کو 30 لاکھ ڈالرز انعام دینے کی پیشکش کی ہے۔ناسا کا “لونا ری سائیکل” چیلنج عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چاند پر اور دور دراز خلائی مشنوں کے دوران خلابازوں کے فضلے کو کس طرح مو ثر طریقے سے ری سائیکل کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کا ایک حصہ یہ ہے کہ خلا میں بدبودار فضلے کی مقدار میں اضافے کو روکا جائے، کیونکہ اپالو مشن کے دوران چاند پر 96 تھیلے خلابازوں نے چھوڑے تھے۔اس چیلنج کا انتخاب شدہ حل مستقبل کے خلائی مشنوں میں استعمال کیا جائے گا، بشمول چاند پر جانے والے مشنوں میں۔ ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ پائیدار خلائی تحقیق کے لیے پرعزم ہیں اور اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ خلا میں فضلہ کو کس طرح کم سے کم کیا جا سکتا ہے اور اس کی ری سائیکلنگ کیسے کی جا سکتی ہے۔
ناسا کا لونا ری سائیکل چیلنج: خلا میں انسانی فضلہ کو ری سائیکل کرنے کے لیے 30 لاکھ ڈالرز کی پیشکش
10