6
لند ن ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا رپورٹس کے مطابق وہ معائنہ مکمل ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے ،دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیںسیاسی مبصرین کے مطابق ایون فیلڈ میں اہم مشاورت کے بعد وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی واپسی سیاسی منظرنامے میں نئی پیش رفت کا اشارہ دے رہی ہیذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر دونوں رہنما اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔