6
کراچی ( اباسین خبر) لانڈھی مرتضی چورنگی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے واقعے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا پولیس نے کارخانے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہیابتدائی طور پر غفلت یا تعمیراتی خامیوں کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حتمی رپورٹ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔