8
کوئٹہ ( ہیلتھ ڈیسک)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے متاثرہ مریض کو فاطمہ جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہیاسپتال انتظامیہ نے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کی ہے مریض کی عمر 17 سال ہے اور وہ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ کا رہائشی ہیبلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ ایک مریض جان کی بازی ہار چکا ہیفاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ نوجوان کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور تمام حفاظتی اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔