کو ئٹہ ( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے اپنے ہی اراکین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری جواب طلب کر لیا ہے ،پارٹی ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی نے مذکورہ بل کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التوا بھی جمع کرائی جا چکی ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بعض ممبران کی جانب سے بل کی حمایت پارٹی پالیسی کے برخلاف اقدام ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ ارکان سے جواب لے کر فوری رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کی جائے ،جے یو آئی نے اس بل کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
بلوچستان اسمبلی میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، مولانا فضل الرحمن کا سخت نوٹس، جواب طلب
11