کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاوس آفیسرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، جس دوران انہوں نے ڈائریکٹر آفس کا گھیرا کر لیا۔ احتجاج میں خواتین ہاس آفیسرز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ہاس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ طویل تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تک کی تنخواہ ملتی ہے، جبکہ دوسرے سرکاری اسپتالوں میں انہیں 70 ہزار تک تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 230 آفر لیٹرز جاری کیے گئے تھے، مگر صرف 9 ڈاکٹروں نے انہیں قبول کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کا دبا بڑھ رہا ہے اور پرانے ہاس آفیسرز کی پروموشن بھی ہو چکی ہے۔میئر کراچی نے احتجاج کے دوران مظاہرین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ جون تک تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور 2 دن کے اندر میئر کراچی سے ملاقات کا وعدہ کیا گیا۔
کراچی میں عباسی شہید اسپتال کے ہائوس آفیسرز کا احتجاج، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
7