پشاور( اباسین خبر)تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہو کر ناشتے کے دوران روٹی میں استعمال کی گئی۔تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا۔ متاثرہ افراد میں تین مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس زہر آلود آٹے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر، تین کی حالت تشویشناک
8