لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں 17 ہزار سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان بچوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک بڑی تعداد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور گجرانوالہ ان بچوں کی آماجگاہ ہیں جہاں ان کی غیرقانونی رہائش کی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق 12 ہزار 799 افغان بچوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جبکہ 4 ہزار 651 بچوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ راولپنڈی میں 10 ہزار افغان بچے موجود ہیں، جن میں سے 7 ہزار 438 بچوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔گجرانوالہ میں 2 ہزار 270 افغان بچوں کی شناخت کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔ لاہور میں بھی 1002 افغان بچے روپوش ہیں، جن کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں شناخت بدل کر رہنے والے افغان بچوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ ان بچوں کی غیرقانونی رہائش اور شناخت کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان کے حوالے سے قانون کے مطابق اقدامات کیے جا سکیں۔
پنجاب میں 17 ہزار سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان بچوں کا انکشاف، پولیس کی تلاش جاری
7