6
کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، ماوا اور مین پوری کی فروخت پر پابندی کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ان مضر صحت اشیا کی خرید و فروخت بدستور جاری ہے۔ عدالت نے درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لیے اور واضح ہدایت دی کہ اگر مسئلہ موجود ہے تو فوری طور پر گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔