بنگلہ دیش( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے ایک بار پھر اسرائیل کے حوالے سے سخت مقف اختیار کر لیا ہے حکومت نے شہریوں پر اسرائیل کے سفر کی پابندی بحال کر دی ہے اب قومی پاسپورٹ پر اسرائیل کے لیے سفر کی اجازت ختم کر دی گئی ہے یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ سے اسرائیل کے علاوہ کی تحریر ہٹا دی تھی یہ تبدیلی اس وقت بین الاقوامی سطح پر ایک نرم پالیسی کے اشارے کے طور پر دیکھی گئی تھی لیکن اب بنگلہ دیش نے اپنی دہائیوں پرانی پالیسی کی جانب واپسی اختیار کر لی ہے ایک بار پھر بنگلہ دیشی پاسپورٹ صرف ان ممالک کے لیے قابل استعمال ہوگا جن میں اسرائیل شامل نہیںتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس اچانک تبدیلی پر باضابطہ وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی۔
بنگلہ دیش نے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی عائد کردی قومی پاسپورٹ سے اجازت واپس
6