لاہور( سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویسا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ہمیشہ انتہائی بلند مقام پر رکھا ہے ،راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اور اس کی ٹیمیں مکمل بیلنس میں ہیںان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں برابر ہیں اور کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتاڈیوڈ ویسا نے راشد خان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتاانہوں نے کہا کہ چند خراب میچز کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ویسا نے کہا کہ وہ خود بھی پی ایس ایل میں ماضی میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیںواضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایک اور شاندار فتح حاصل کی۔
پی ایس ایل ہمیشہ ہائی ریٹ کیا ہے، راشد خان کی کمی کو کوئی نہیں پورا کر سکتا:ڈیوڈ ویسا کا بڑا بیان
8