کراچی( اباسین خبر)کراچی میں قانون کی دھجیاں اڑتی رہیںبااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکاکورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے جدید اسلحے سے فائرنگ کی گئی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو نے پول کھول دیاویڈیو میں نوجوانوں کو کھلے عام ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے نہ کوئی خوف، نہ کوئی روک ٹوک، نہ پولیس کی موجودگی فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ دہل اٹھاشہری خوفزدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاآئی جی سندھ کے واضح احکامات کے باوجود پولیس ہوائی فائرنگ پر قابو پانے میں ناکام پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیںعلاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور قانون کی عملداری بحال کی جائے۔
کراچی میں اندھیر نگری ،کورنگی میں بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل پولیس تماشائی بن گئی
9