اسلام آباد ( اباسین خبر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کر لیا ہے ،سینیٹ اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاس میں ہوگااہم قانون سازی اور قومی معاملات پر بحث متوقع ہیادھر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی دو روز کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو رہا ہیقومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے وقفہ سوالات کے بعد توجہ دلاو نوٹس پیش ہوں گے قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور مختلف بل ایوان میں رکھے جائیں گے صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ سے حالیہ خطاب پر بھی ایوان میں بحث کی جائے گی سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ، پارلیمان میں گرما گرم بحث کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ میں ہلچل تیز صدر زرداری نے سینیٹ اجلاس 15 اپریل کو طلب کرلیا
6