کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے بغیر کوئی گیم ہارے 0-3 سے جیت لیے۔پاکستان کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 کھلاڑی نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو شکست دی، جبکہ سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔اس چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں کا پہلا رانڈ ہی میں سفر ختم ہو گیا تھا۔ مریم ملک، امنہ فیاض اور ثنا بہادر حریف کھلاڑیوں سے مات کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز منگل کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنلز 10 اپریل کو ہوں گے۔
پاکستانی کھلاڑی پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
13