نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارمز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گروک نے حال ہی میں صارفین کے لیے جیبلی اسٹوڈیو کے انداز کی اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کے فیچرز پیش کیے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی صارفین کو روزانہ تین تصاویر کو جیبلی سٹوڈیو انداز میں مفت بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ فیچر دیگر اے آئی پلیٹ فارمز اور ایپلیکیشنز جیسے پرزما، لونا پک، فوٹوفونیا، فلکس، اور فوٹر پر بھی دستیاب ہے، جہاں صارفین اپنی تصاویر کو چند ہی سیکنڈز میں جیبلی سٹوڈیو کی اینیمیشن میں تبدیل کر سکتے ہیں۔صارفین اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے بس ایک سادہ ہدایت دیتے ہیں “turn this image in Studio Ghibli theme” اور تصویر اینیمیٹڈ ہو جاتی ہے۔ تاہم، بعض ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کے ذاتی تصاویر کے غلط استعمال کے خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔جیبلی سٹوڈیو جاپان کا معروف اینیمیٹڈ فلم اسٹوڈیو ہے، جسے 1985 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ اپنے منفرد اینیمیشن اسٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی پلیٹ فارمز نے جیبلی اسٹوڈیو کی اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر متعارف کروا دیا
13