کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں بد امنی کے باعث کوئلے کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ایک سال کے دوران دو سو سے زائد کانیں بند ہونے سے کوئلے کی پیداوار 35 لاکھ ٹن سالانہ سے کم ہو کر 16 لاکھ ٹن رہ گئی ہے۔صوبائی حکومت نے دکی میں کوئلہ کانوں کی حفاظت کے لیے کنٹریکٹ پر ایک ہزار سیکورٹی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان میں پچھلے ایک سال سے جاری بے امنی کی حالیہ لہر نے کوئلہ کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دکی، ہرنائی، کوئٹہ، اور مچھ میں بد امنی اور عدم تحفظ کی وجہ سے کان کنوں نے کام چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دو سو سے زائد کوئلہ کانیں بند ہو چکی ہیں۔حکام کے مطابق، بلوچستان میں دو سال پہلے کوئلے کی پیداوار 35 لاکھ ٹن سالانہ تھی، جو اب کم ہو کر 16 لاکھ ٹن رہ گئی ہے۔ حکومت نے اس صورتحال کا تدارک کرنے کے لیے دکی میں کوئلہ کانوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان میں بد امنی کے باعث کوئلے کی پیداوار میں نمایاں کمی
2