2
پشاور( اباسین خبر)سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ 2021 سے اب تک بھتہ خوری کے 422 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے اور بھتہ خوری میں ملوث 433 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادارہ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 9 بھتہ خوروں کو سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی کے اعدادوشمار کے مطابق، پشاور میں 2021 میں بھتہ خوری کے 44، 2022 میں 73، اور 2023 و 2024 میں ہر سال 129، 129 کیسز درج ہوئے ہیں۔