2
کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں اور ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے بھر کی مختلف بند شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ کوئٹہ سے کراچی شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا ہے، جبکہ مستونگ، قلات اور خضدار کے مقام پر بھی ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔اس کے علاوہ، کوئٹہ سے نوشکی اور تفتان شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مختلف شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے باعث ٹریفک معطل تھی، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔