نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)بڑھتی عمر کے ساتھ نیند کے مسائل بڑھنے لگتے ہیں، اور ماہرین کے مطابق اس کا تعلق عمر کے ساتھ ہونے والی جسمانی تبدیلیوں اور نیند کے مختلف مراحل سے ہے۔نیو یارک کے نیند کے ماہر نفسیات شیلبی ہیرس نے وضاحت کی کہ جیسے ہی ہم 60 یا 70 کی دہائی میں داخل ہوتے ہیں، ہماری نیند کی گہرائی میں کمی آتی ہے اور نیند ہلکی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے بے خوابی اور رات بھر بار بار باتھ روم جانے جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 70 فیصد افراد نیند کی دائمی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جن میں خاص طور پر خواتین کی ہارمونل تبدیلیوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ گہری نیند کی ضرورت کم ہوتی ہے، کیونکہ بڑھتی عمر میں جسم کو اتنی راحت کی ضرورت نہیں رہتی جتنی کہ جوانی یا بچپن میں ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے بزرگ افراد کو گہری نیند کا سامنا کم ہوتا ہے، جو کہ ایک ارتقائی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔
بڑی عمر کے افراد میں نیند کے مسائل کیوں جنم لے لیتے ہیں؟
6
پچھلی پوسٹ