ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے چند ہی گھنٹے بعد ان کا مبہم بیان سامنے آ گیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار دیا جائے گا اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا جائے گااس دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھادوسری جانب سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر اور پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ “حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ” اور یہ تصویر جِم کے ٹریننگ سیشن کی تھی ان کی اس نئی تصویر اور محنت کو دیکھ کر مداحوں نے بے شمار تعریفیں کیں، جبکہ کچھ مداحوں نے اس پیغام کو دھمکی دینے والوں کے لیے جواب سمجھارپورٹس کے مطابق سلمان خان کی اس پوسٹ نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے اور لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اداکار نے یہ الفاظ کس کے لیے لکھے ہیں۔
سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد اداکار کا مبہم پیغام، مداحوں میں تجسس
7