اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد کی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نئی فیسوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو شہریوں کے لیے ایک بڑا بوجھ بن سکتا ہے۔اب 1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی ہے۔ 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کی گئی ہے، جبکہ 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی منتقلی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو گئی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو بھی اب اضافی فیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 2500 روپے جبکہ 50 سے 100 کلو واٹ تک کی گاڑی کی فیس 5500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کی منتقلی فیس 10000 روپے ہو گئی ہے۔موٹر بائیک کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550 روپے، 200 سے 400 سی سی تک کی فیس 1000 روپے اور 400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے کر دی گئی ہے۔تمام نئی فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکانٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ہوشربا اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں پر بھی فیس عائد
9