اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیل پر نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں اپیل پر سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے ذریعے جاری کیا گیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے مو قف اپنایا کہ عمر سرفراز چیمہ سے اسلحہ برآمد کرنا ہے جس کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے جو ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ملزم جیل میں ہے تو تفتیش کر لیں، اس میں کیا مسئلہ ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس، پنجاب حکومت کی جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سماعت جمعرات تک ملتوی
10