لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ منیبہ علی نے 113 گیندوں پر 87 رنز بنائے، جب کہ نتالیہ پرویز نے 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے بھی 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جس کی بدولت پاکستان نے مطلوبہ ہدف عبور کیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، جس میں شبیکا گجنابی کی 68 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔پاکستان کی بالنگ کی قیادت سعدیہ اقبال نے کی، جنہوں نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے بالترتیب 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پاکستان کا اگلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں ہوگا، جو ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح، آئرلینڈ سے میچ کی تیاری مکمل
11