ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک ملازم نے سات الفاظ پر مشتمل استعفی دے کر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ عام طور پر استعفے میں شکریہ، تعاون کی درخواست یا مستقبل میں رابطے کا وعدہ کیا جاتا ہے، مگر اس استعفے میں کوئی ایسا جواز یا اظہار تشکر شامل نہیں تھا۔ملازم نے اپنے استعفے میں لکھا تھا، “خیرات کا حساب و کتاب کرنے کا کام میرے لائق نہیں ہے۔ میں نوکری چھوڑتا ہوں۔” یہ استعفی سادگی اور براہ راستیت کے باعث وائرل ہو گیا۔استعفے کا یہ غیر روایتی اور مختصر انداز سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر موضوع بحث بن گیا، جہاں صارفین نے ملازم کے فیصلے پر مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ نے اسے “ایماندار” قرار دیا، جبکہ دوسروں نے اسے “بدتمیز” اور “غیر پیشہ ورانہ” کے طور پر دیکھنے کی رائے دی۔
بھارتی ملازم کا سات الفاظ پر مشتمل استعفیٰ وائرل، کیا یہ ایمانداری ہے یا بدتمیزی؟
10