کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان حالیہ دنوں اپنی خراب کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔ مائرہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی میں شرکت کی، جہاں ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلی کو دیکھ کر لوگوں نے فورا نوٹ کیا۔سوشل میڈیا صارفین مائرہ خان کے چہرے میں آنے والی تبدیلی پر مایوس نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے ان کے چہرے اور خاص طور پر ٹھوڑی کی حالت پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “مائرہ خان نے اپنے چہرے اور ٹھوڑی کا کیا حال کیا ہے؟” جبکہ ایک اور صارف نے ان کی ناک اور ہونٹوں کی کاسمیٹک سرجری کو خراب قرار دیا۔کچھ صارفین تو مائرہ خان کو مسلسل کاسمیٹک سرجریز کرانے پر “مسخرہ” بھی کہہ رہے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ “مائرہ خان بہت خوبصورت تھیں لیکن انہوں نے سرجری کروا کر اپنا چہرہ بگاڑ لیا ہے۔”یہ ردعمل مائرہ خان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک بحث کا باعث بن گیا ہے، جس میں سرجری کے اثرات اور قدرتی حسن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
مائرہ خان کی کاسمیٹک سرجری پر سوشل میڈیا پر طوفان، صارفین کی سخت تنقید
14