15
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت نے ہنگامی سفری دستاویزات (ETD) اور ایمرجنسی پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کیا ہے، جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ ہنگامی سفری دستاویزات ان حالات میں جاری کی جاتی ہیں جب عام برطانوی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دستاویزات عموما صرف ایک سنگل یا واپسی کے سفر کے لیے ویلیڈ ہوتی ہیں۔ایمرجنسی پاسپورٹ صرف انتہائی خاص حالات میں جاری کیا جاتا ہے جب ETD بنانا ممکن نہ ہو۔ ان تبدیلیوں سے برطانوی شہریوں کو سفری دستاویزات حاصل کرنے میں سہولت ملے گی، تاہم نئی فیسوں کے بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔