کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک نے اپنے مداحوں کو ایک سنگین خبر دی ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں۔ انجلین نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بیماری کا سامنا کرنے کی بات کی اور بتایا کہ وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔کیموتھراپی کے دوران انجلین ملک نے اس عمل سے گزر رہی دیگر خواتین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا۔ انہوں نے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا جو اس مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم ایک علامت ہے کہ وہ اور دیگر خواتین اس بیماری سے لڑ کر کامیاب ہو سکتی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا
44
پچھلی پوسٹ