رحیم یار خان( مانیٹرنگ ڈیسک)کچہ ماچھکہ پولیس نے مغوی کا نسٹیبل احمد نواز کی رہائی کے عوض سزائے موت کے قیدی کو مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ڈاکوں کے حوالے کیا۔ڈاکوں کی ساتھی کی رہائی پر بے تحاشا ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مغوی کا نسٹیبل کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔4 روز قبل کچھ ماچھکہ کے علاقہ میں ڈاکوں نے راکٹ حملہ کے دوران پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کرنے کے بعد مطالبات منظور کروانے کی خاطر کانسٹیبل کی رہائی کیلئے اپیل کی وڈیو وائرل کی تھی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پولیس نے ڈاکوں کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے قتل کے الزام میں جیل میں قید سزائے موت کے قیدی جبار لولائی کو رہائی دلا کر شر گینگ کے حوالے کیا جس پر مغوی کا نسٹیبل کو رہا کرنے کے بعد تھانہ ماچھکہ بعد ازاں ڈی پی او آفس رحیم یار خان منتقل کیا گیا جہاں سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کیا گیا۔
مغوی کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کے عوض سزائے موت کے قیدی کی رہائی کی تردید
55
پچھلی پوسٹ