پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ایسا کوئی قانون منظور نہیں کرے گی جس سے صوبے کو نقصان ہومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرل قانون میں نے خود ابھی تک پڑھا نہیں تاہم اس قانون کی منظوری پارٹی کے بانی چیئرمین سے ضرور لی جائے گی شہرام ترکئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک عجیب سا ماحول ہے لیکن خیبر پختون خوا حکومت صوبے کے عوام سے زیادتی نہیں کرے گی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے اور کسی بھی قانون سازی سے پہلے مکمل مشاورت کی جائے گی۔
مائنز اینڈ منرل قانون کی منظوری پارٹی کے بانی چیئرمین سے ضرور لی جائے گی: شہرام ترکئی
11