ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)”دیسی جگاڑ” کی مثال دیتے ہوئے بھارت کے مغربی بنگال کے شہری نواب شیخ نے ایک انوکھا اور تخلیقی منصوبہ تیار کیا ہے: ایک “بیڈ کار”۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں نواب شیخ مرشد آباد کی سڑکوں پر ایک بیڈ کی شکل میں بدلے ہوئے موٹر گاڑی میں سوار نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ شیخ نے ایک بیڈ کو چار پہیوں اور بریکوں کے ساتھ موبائل گاڑی میں تبدیل کیا ہے، جسے اسٹیئرنگ سسٹم کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ اس بیڈ میں گدے، رنگین بیڈ شیٹس، تکیے اور دونوں سائیڈز پر مررز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک موقع پر شیخ شاہ رخ خان کی طرح کھلے بازوں کا پوز دیتے ہوئے بیٹھتے ہیں اور اپنی انوکھے ڈرائیو کو جاری رکھتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “ہندوستان نئے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔” تاہم، ایک اور ایکس صارف نے اس پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا، “کیا اس کے پاس اس گاڑی کو سڑک پر چلانے کے لیے ضروری دستاویزات اور منظوری ہیں؟
سڑک پر چلنے والے بیڈ گاڑی کی ویڈیو وائر یل،بھارتی عوام کے دلچسپ تبصرے
14