سرخی: ویڈیوز وائرل، بشریٰ انصاری ایک بار پھر تنقید کی زد میں

2 گھنٹے قبل
سرخی: ویڈیوز وائرل، بشریٰ انصاری ایک بار پھر تنقید کی زد میں

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔بشریٰ انصاری اپنی اداکاری، مزاح، تحریر، گلوکاری اور میزبانی کی صلاحیتوں کے باعث پہچانی جاتی ہیں اور ایک خوش مزاج اور زندہ دل شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، جبکہ وہ اپنے منفرد لباس کے انتخاب کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔اداکارہ نے ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی ہے اور دونوں کے درمیان مضبوط تعلق دیکھا جاتا ہے۔حال ہی میں ان کی اپنے شوہر کے ہمراہ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران سیاہ قمیض اور ٹیولپ شلوار میں ملبوس نظر آئیں، جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ ایک مقبول گانے پر جھومتی دکھائی دیں۔