امریکی انٹیلی جنس کا جائزہ: ٹرمپ کی ممکنہ یکطرفہ فتح کے اعلان پر ایران کے ردعمل کیا ہو گا؟

3 گھنٹے قبل
امریکی انٹیلی جنس کا جائزہ: ٹرمپ کی ممکنہ یکطرفہ فتح کے اعلان پر ایران کے ردعمل کیا ہو گا؟

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس ادارے اس امر کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری مبینہ دو ماہ پرانی جنگ میں یکطرفہ فتح کا اعلان کرتے ہیں تو ایران کا ممکنہ ردعمل کیا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تجزیاتی عمل اعلیٰ امریکی حکام کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے اور اس میں مختلف عسکری و سیاسی امکانات کا باریک بینی سے جائزہ شامل ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ اگر جنگی صورتحال میں اچانک کمی یا تبدیلی لائی جاتی ہے تو اس کے اندرونی سیاسی اثرات کیا ہوں گے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یہ تنازع وائٹ ہاؤس پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے اور آئندہ وسط مدتی انتخابات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔انٹیلی جنس تجزیوں کے مطابق اگر امریکا اچانک فتح کا اعلان کرتے ہوئے خطے میں اپنی فوجی موجودگی کم کرتا ہے تو ایران اس صورتحال کو اپنی سیاسی کامیابی کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر فتح کے اعلان کے باوجود امریکی افواج بدستور تعینات رہتی ہیں تو تہران اسے ممکنہ مذاکراتی حکمت عملی سمجھ سکتا ہے، لیکن اس صورت میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے کی توقع کم قرار دی جا رہی ہے۔