امریکا کا بڑا دعویٰ، ایران کے خلاف آپریشن تاریخی کامیابی قرار

2 گھنٹے قبل
امریکا کا بڑا دعویٰ، ایران کے خلاف آپریشن تاریخی کامیابی قرار

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف کیے گئے فوجی آپریشن کو فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کے بعد ایران کو جنگ بندی پر آمادہ ہونا پڑا۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے نتیجے میں ایران کے دفاعی نظام، فضائیہ اور میزائل صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور اہم تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ان کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں پر محیط اس کارروائی میں امریکی افواج نے اپنے دو پائلٹس کو بحفاظت نکالا، جبکہ ایران کی اعلیٰ قیادت اور دفاعی فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے محدود ردعمل سامنے آیا اور ایک موقع پر امریکی طیارہ بھی مار گرایا گیا، تاہم مجموعی طور پر کارروائی کامیاب رہی۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس دوران سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، دفاعی صنعتی تنصیبات کو تباہ کیا گیا اور متعدد میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں تیرہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے، تاہم ان کے بقول یہ کارروائی خطے میں امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔پیٹ ہیگسیتھ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابی غیر معمولی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی اور اب خطے میں پائیدار امن کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔