واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے مثبت اور مؤثر قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت کو خصوصی طور پر سراہتے ہیں، جنہوں نے بطور میزبان غیر معمولی صلاحیت اور قائدانہ کردار کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی حکمت اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔جے ڈی وینس کے مطابق پاکستان کی میزبانی اور سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کو ایک میز پر لانے میں مدد دی، جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات سے گریزاں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور امن کے امکانات روشن ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
امریکا کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مذاکرات میں اہم پیش رفت
1 دن قبل