لاہور (کامرس ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد خود ساختہ ساٹھ سے پینسٹھ فیصد کرایہ اضافہ ختم کر دیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے نیا کرایہ نامہ جاری کرتے ہوئے مختلف شہروں کے کرایوں میں پچیس فیصد اضافہ مقرر کیا ہے اور شہر کے تمام بس اڈوں کو فوری طور پر نئی فہرست آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، ملتان، کراچی اور دیگر شہروں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جہاں مختلف درجوں کے کرایوں میں نئی شرحیں نافذ کر دی گئی ہیں۔اسی طرح کوئٹہ، حیدرآباد، مری اور سوات سمیت دیگر روٹس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومتی مداخلت کے بعد اسے کم کر کے پچیس فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ محدود، نیا کرایہ نامہ جاری
15 گھنٹے قبل