لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) 23 مارچ کو یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان ہیں اور انہیں مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق اس کیس میں پہلے گرفتار دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ حکام کو فراہم کریں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعے میں تین مزید گرفتاریاں
5 گھنٹے قبل