پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے سے قبل ٹیموں کا کراچی میں شاندار استقبال

15 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے سے قبل ٹیموں کا کراچی میں شاندار استقبال

کراچی ( سپورٹس ڈیسک)لاہور سے روانہ ہونے کے بعد حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کراچی پہنچ گئیں، جہاں ہوٹل آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کا بینڈ باجے کے ساتھ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر ٹیموں کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی تاکہ لیگ کے آئندہ مرحلے کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ آٹھ اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا، جس کے لیے ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔