اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر معمولی سستا

5 گھنٹے قبل
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر معمولی سستا

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں بازار حصص میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔کاروبار کے دوران سو انڈیکس میں دو سو چوبیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار پینتیس پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔آج کے کاروبار میں انڈیکس ایک لاکھ اکسٹھ ہزار نو سو ترانوے پوائنٹس کی نچلی سطح تک گیا، جبکہ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار تین سو بیاسی پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس ایک لاکھ پینسٹھ ہزار آٹھ سو گیارہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب بینکوں کے درمیان لین دین میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر دو سو اناسی روپے چار پیسے کا ہو گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ دو سو اناسی روپے پانچ پیسے پر بند ہوا تھا۔