شہباز شریف کی انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات

4 دن قبل
شہباز شریف کی انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات

 اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے، جبکہ وزیراعظم آج انطالیہ میں ہونے والے سفارتی فورم میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کے لیے باعث مسرت ہے، جہاں اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو متوقع ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے قطر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں خلیجی خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ وزیراعظم نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی ایک بار پھر مذمت کی۔