اسلام آباد ( اباسین خبر) ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے دعوت کے بعد دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور تاریخ و وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔اس دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ اہم دورہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں متوقع ہے جس میں سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور دیگر عالمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم کا ہنگامی دورہ سعودی عرب متوقع، اہم معاملات پر مشاورت
7 گھنٹے قبل