تہران ( سپورٹس ڈیسک) ایران نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی کپ میں اس کی شرکت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو سکتی ہے، اگر اس کے میچز امریکہ سے منتقل نہیں کیے گئے۔ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ ایرانی کھلاڑی امریکہ میں محفوظ رہیں گے، اسی وجہ سے میچز کی منتقلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی بیان دیا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا خطرناک ہو سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود عالمی فٹبال تنظیم نے میچز کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔شیڈول کے مطابق ایرانی ٹیم اپنے میچز نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والا عالمی کپ گیارہ جون سے شروع ہو کر انیس جولائی تک جاری رہے گا۔
امریکہ میں سکیورٹی خدشات، ایران کی ورلڈ کپ شرکت خطرے میں پڑ گئی
4 گھنٹے قبل