سمے رائنا کی دھماکے دار واپسی، نئے شو میں تنازعات پر کھل کر طنز

11 گھنٹے قبل
سمے رائنا کی دھماکے دار واپسی، نئے شو میں تنازعات پر کھل کر طنز

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارت کے معروف نوجوان کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر اپنے نئے اسٹیج شو کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جبکہ ان کے طنزیہ انداز پر رنویر الہ آبادیا نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔سمے رائنا نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے پروگرام انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی، تاہم اسی پروگرام کے ایک متنازع واقعے کے بعد انہیں شدید تنقید اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پروگرام کے دوران رنویر الہ آبادیا کے نامناسب بیان کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے باعث سمے رائنا کو نہ صرف یہ پروگرام بلکہ اپنے سابقہ تمام مواد کو بھی ہٹانا پڑا جبکہ دونوں کے خلاف مختلف مقدمات بھی درج کیے گئے۔عدالتی ریلیف ملنے کے بعد سمے رائنا نے طویل وقفے کے بعد اسٹیج پر واپسی کی اور اپنے نئے شو کے ذریعے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی۔انہوں نے اپنا نیا اسٹیج پروگرام اسٹل الائیو پیش کیا جس میں متنازع پروگرام کے بعد پیش آنے والے حالات پر کھل کر گفتگو کی۔اپنے شو کے دوران سمے رائنا نے رنویر الہ آبادیا سمیت دیگر فنکاروں اور کامیڈینز پر بھی طنزیہ انداز میں تنقید کی، جس کے بعد ایک بار پھر ان کا نام خبروں میں نمایاں ہو گیا ہے۔