ممبئی( شوبز ڈیسک)معروف بھارتی مزاح نگار سمے رائنا کو لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن پر طنز کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ بچن خاندان سمیت مختلف شخصیات نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔سمے رائنا، جنہوں نے اپنے انٹرنیٹ پروگرام کے ذریعے شہرت حاصل کی اور نوجوان مزاح نگاروں میں نمایاں مقام بنایا، طویل وقفے کے بعد اپنے نئے اسٹیج پروگرام اسٹل الائیو کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو سماجی ذرائع ابلاغ پر مثبت پذیرائی ملی، تاہم امیتابھ بچن سے متعلق ان کے طنزیہ جملے متعدد افراد کو ناگوار گزرے، جس کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اداکار ابھیشیک بچن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ایک فنکار کے طور پر سمے رائنا کی صلاحیتوں کو سراہتے ہیں، مگر مزاح اور توہین کے درمیان ایک واضح حد ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں توقع تھی کہ سمے رائنا اپنے ماضی کے تنازعات سے سبق سیکھیں گے۔اداکارہ راکھی ساونت نے بھی اس معاملے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن کے بارے میں غیر مناسب گفتگو کسی صورت قابل قبول نہیں، اور اس طرح کے رویے سے گریز کیا جانا چاہیے۔
امیتابھ بچن پر طنز مہنگا پڑ گیا، سمے رائنا شدید تنقید کی زد میں
1 گھنٹے قبل