زیادتی کیس، یوٹیوبر رجب بٹ سمیت ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

11 گھنٹے قبل
زیادتی کیس، یوٹیوبر رجب بٹ سمیت ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

لاہور ( شوبز ڈیسک) خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔سیشن عدالت لاہور میں مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزم رجب بٹ اور دیگر نامزد ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں اور آئندہ کارروائی کے لیے تاریخ طے کر دی۔عدالت نے تمام ملزمان کو 22 اپریل کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا ہے، جہاں ان پر باقاعدہ الزامات عائد کیے جائیں گے۔دوسری جانب درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نواب ٹاؤن تھانے کی پولیس نے مقدمہ حقائق کے برعکس درج کیا، لہٰذا اس کی عبوری ضمانت کو مستقل کیا جائے۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔